ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے قومی دن کے موقع پر یکم اور 2 دسمبر کو عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر حکومت نے یکم اور 2 دسمبر کو سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تاہم وفاقی وزارتوں کے دفاتر اور سرکاری ادارے چار روز بند رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں ہفتہ اور اتوار کے روز ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے جب کہ یکم اور دو دسمبر کی تعطیلات پیر اور منگل کو ہوں گی۔ اس طرح یو اے ای کے شہری چار چھٹیاں ایک ساتھ انجوائے کریں گے۔وزارت تعلیم نے بھی سرکاری اور نجی اسکولوں میں یکم اور دو دسمبر کو دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔









































