لاہور( این این آئی)پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے پنجاب میں غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت کے دوران اسٹامپ ڈیوٹی چالانز تیار کرنے کی سکیورٹی اور تصدیق کو بہتر بنانے کے لیے او ٹی پی تصدیق کا نظام متعارف کرایا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ او ٹی پی تصدیقی میکانزم اسٹامپ ڈیوٹی چالان بنانے کی سکیورٹی اور تصدیق کو بڑھانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے تاکہ ہر لین دین متعلقہ فریق کے رجسٹرڈ موبائل نمبر کے ذریعے تصدیق شدہ ہو۔پی ایل آر اے نے مزید کہا کہ بیرونی ملک پاکستانی شہریوں کے لیے ای اسٹیمپنگ میں ای میل او ٹی پی ویریفیکیشن پراسیس دستیاب ہے اور تنظیموں کے لیے نمائندے کے رابطہ نمبر پر این ٹی این تصدیق کے ساتھ او پی ٹی تصدیق لازمی ہے۔









































