نئی دہ لی /ڈھاکا(این این آئی)بنگلہ دیش نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ بنگلہ دیشی عدالت سے سزا پانے والی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کردیا جائے۔ یہ مطالبہ حسینہ واجد کو قتل کے جرائم کے تحت مقدمات میں سزائے موت ملنے کے بعد کیا گیا ہے۔عدالت سے سزائے موت سنائی جانے کے بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ دونوں سزا یافتہ مجرموں کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے۔
یہ بھارت کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ مجرموں کو پناہ نہ دے۔کیونکہ جرائم میں ملوث اور سزا یافتہ مجرموں کو سیاسی پناہ دینا بنگلہ کے خلاف بھارت کا غیر دوستانہ اور انصاف کے منافی عمل ہوگا۔دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے بنگلہ دیشی عدالت کے حسینہ واجد کے بارے میں فیصلے کو نوٹ کر لیا ہے۔بھارت بنگلہ دیشی عوام کے بہترین مفاد، جمہوریت،امن و استحکام کے لیے اب بھی کمٹڈ ہے۔ لیکن بھارتی وزارت خارجہ نے حسینہ واجد کی بنگلہ دیش کو حوالگی کے بارے میں کوئی براہ راست بات نہیں کی ہے۔















































