اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مدینہ سمیت سعودی عرب بھر میں شدید بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی نیشنل سینٹر فار میٹالوجی نے ملک بھر میں جاری خراب موسم کے پیش نظر شدید بارشوں اور ممکنہ فلیش فلڈ کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل تک سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہیں، جن سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔تازہ ترین پیشگوئی کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ مکہ، جدہ، مدینہ، تبوک، الجوف، شمالی سرحدی علاقہ، حائل، القصیم، ریاض، مشرقی صوبہ، الباحہ، عسیر اور جازان سمیت ملک کے وسیع حصے کو متاثر کرے گا۔حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ سرکاری ذرائع سے موسم کی اپ ڈیٹس حاصل کرتے رہیں، سیلاب خیز وادیوں سے دور رہیں اور کم حد نگاہ کے دوران ڈرائیونگ میں خصوصی احتیاط کریں۔

ادھر مدینہ منورہ اور اس کے گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش نے شہر کا موسم خوشگوار کر دیا۔ مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ خوب بارش ہوئی جس کے ساتھ ہی سردی کی شدت بڑھ گئی۔ مسجد نبویۖ میں بھی باران رحمت برسی، جبکہ گنبد خضریٰ پر برستی بارش کے مناظر زائرین کیلئے روح پرور ثابت ہوئے۔ زائرین نے بارش کے دوران اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے دعائیں کیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کی شدت مختلف علاقوں میں مختلف ہوسکتی ہے تاہم کچھ خطوں میں شدید موسمی صورتحال کے نتیجے میں عارضی رکاوٹیں اور پانی بھرا پیدا ہوسکتا ہے۔سعودی حکام کے مطابق تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ عوام کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی حفاظت کو ترجیح دیں اور سرکاری ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…