واشنگٹن (این این آئی)امریکی کمپنی سی ای او نے لائف پارٹنر کو دھوکہ دینے پر دو ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔نٹالی ڈاسن نامی امریکی بزنس وومن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی کمپنی کے دو ملازمین کو اس وقت فوری طور پر برطرف کر دیا جب انہیں معلوم ہوا کہ دونوں کا آپس میں غیر ازدواجی تعلق چل رہا ہے۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں ڈاسن نے کہا کہ وہ اس طرح کی بددیانتی کو کمپنی کے ماحول کے لیے خطرہ سمجھتی ہیں، کیونکہ ان کے نزدیک ذاتی اور پیشہ ورانہ اخلاقیات ایک دوسرے سے جدا نہیں کی جا سکتیں۔انہوں نے کہا کہ میں بیایمان لوگوں کو اپنی کمپنی میں برداشت نہیں کر سکتی، جیسے ہی مجھے اس بات کی خبر ملی، میں نے ایک لمحے کی تاخیر کیے بغیر فیصلہ کر لیا۔ میں ایسے لوگوں کو اپنے ارد گرد نہیں رکھ سکتی۔















































