نئی دہلی (این این آئی) ایک دفاعی عہدیدار نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے ایک نئے فضائی مرکز پر نقل و حمل کے ایک فوجی طیارے کی افتتاحی لینڈنگ کی۔ یہ فضائی مرکز چین سے متصل متنازعہ ہمالیائی سرحد کے قریب لڑاکا جیٹ طیاروں کی کارروائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اقدام ایٹمی صلاحیت کے حامل ہمسایہ ممالک کے مابین تعلقات میں بہتری کے درمیان سامنے آیا ہے جس کے دوران وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اس سال چین کا دورہ کیا۔
جبکہ سرحد کے ساتھ فوجی تنا کم کرنے کے لیے گذشتہ اکتوبر میں ایک سنگِ میل معاہدہ ہوا۔بھارت کے ایئر چیف مارشل اے پی سنگھc130 پر لداخ کے مدھ نیوما فضائی سٹیشن پر اترے جو تقریبا 13ہزارفٹ کی بلندی پر واقع ہے،بھارتی فضائیہ اور وزارتِ دفاع نے تبصرے کے لئے فوری جواب نہیں دیا۔نیا فضائی مرکز اس خطے کا تیسرا ایسا کلیدی سٹیشن ہے جو چین سے متصل لائن آف ایکچوئل کنٹرول(ایل اے سی)سے صرف 30 کلومیٹر )کے فاصلے پر ہے۔















































