ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

اسلام آباد خودکش حملہ آور کا سراغ مل گیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، جس میں واقعے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی اداروں کی تیار کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور کا تعلق باجوڑ سے تھا اور وہ جمعے کے روز اسلام آباد آیا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ حملہ آور نے پیرودھائی سے موٹر سائیکل کے ذریعے جی الیون کچہری کا رخ کیا، جہاں اس نے دھماکا کیا۔

تحقیقات کے مطابق حملہ آور نے خود کو چادر میں لپیٹ رکھا تھا تاکہ شناخت سے بچ سکے۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دھماکے میں 8 کلو گرام بارودی مواد اور بال بیرنگز استعمال کیے گئے۔ ان کے مطابق شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ آور اکیلا تھا۔
آئی جی کا کہنا تھا کہ ایک موٹر سائیکل اور گاڑی کو مشکوک قرار دیا گیا ہے اور کیمروں کی مدد سے ان کی بیک ٹریکنگ کی جا رہی ہے۔ تحقیقات میں فارنزک ٹیمیں، سی ٹی ڈی، سیف سٹی پروجیکٹ، حساس ادارے اور انویسٹی گیشن یونٹ مل کر شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ منگل کی دوپہر اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کچہری کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے پولیس کی گاڑی کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس سے قریبی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ حملہ آور کے اعضا کچہری کے احاطے تک جا گرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…