اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

شیو سینا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ایک قرار داد جمع کروائی ہے، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہندوستان کے انتہا پسند سیاسی گروپ شیو سینا کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کو عالمی برادری کے سامنے لایا جائے اور اسے دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کیا جائے۔یاد رہے کہ شیو سینا نے تین روز قبل بی سی سی آئی کا گیراو¿ کیا اور مظاہرہ کیا جہاں کچھ ہی دیر بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے بی سی سی آئی کے سربراہ ششانک منوہر سے دسمبر میں ہونے والی دو طرفہ سیریز کے حوالے سے بات چیت کرنا تھی۔اس موقع پر شیو سینا کے کارکنوں نے بی سی سی آئی کے دفتر میں داخل ہو کر پاکستان مخالف اور ’شہریار خان واپس جاو¿ں‘ کے نعرے لگائے۔اس کے علاوہ شیو سینا نے پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کو ہندوستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے پانچویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ایمپائرننگ سے روکنے کے لئے دھمکیاں دی۔پی پی پی کے ترجمان سینٹر فرحت اللہ خان بابر کے مطابق اس مسئلے کو ان کی پارٹی سینیٹ میں اٹھائے گی تاہم اس حوالے سے کوئی بھی ابتدائی اقدام سامنے نہیں آیا ہے۔پی پی پی کی جمع کروائی جانے والی قرار داد میں ہندوستان میں پی سی بی کے چیئرمین کے ساتھ روا رکھے جان والے سلوک پر مزمت کی گئی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سرکاری طور پر واقعے پر ہندوستان ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے اس پر احتجاج ریکارڈ کروائے۔قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہاو¿س کو پاکستانی شہریوں کے ساتھ سفارتی اور ثقافتی سطح پر کئے جانے والے سلوک کی سختی سے مذمت کرنی چاہیے۔‘پی پی کا کہنا ہے کہ حکومت مذکورہ واقعات کو فوری طور پر عالمی برادری کے نوٹس میں لائے اور شیو سینا کو دہشت گرد تنظیم قرار دلوانے پر زور دے۔قرار داد پر عمران ظفر لغاری، شازیہ عطاءمری، ڈاکٹر عذرا افضال، میر اعجاز حسین جاکھرانی اور ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے دستخط موجود ہیں۔پی پی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پی پی کی جانب سے مذکورہ قرار داد اس لئے پیش کی گئی ہے کہ وہ یقین رکھتی ہے کہ شیو سینا کی سرگرمیاں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش ہے اور اس طرح کی کوششیں خطے اور دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سی بین الاقوامی طاقیتں جوہری ہتھیار رکھنے والی دو ہمسایہ ریاستوں کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کی کوششیں کررہی ہیں۔ انھوں نے زور دیا کہ عالمی برادری ہندوستان میں موجود شدت پسندی کا نوٹس لے۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے ملک میں موجود شدت پسند گروپوں کی وجہ سے عالمی طور پر دباو¿ں کا شکار رہا ہے تاہم اب یہ اسلام ا?باد کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی برادری کو بتائے کہ شیو سینا کی کارروائیاں کس طرح عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں۔خیال رہے کہ ہندوستان کی موجودہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اتحادی جماعت شیو سینا کی بنیاد ان کے مرحوم رہنما اور متعصب ہندو بال ٹھاکرے نے رکھی تھی۔بال ٹھاکرے کی جانب سے ہندوستان میں کھیلوں میں شرکت کے لئے جانے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو دھمکایا جاتا تھا۔اس کے علاوہ بال ٹھاکرے نے ہندوستانی مسلمانوں کو ’غیر ملکی‘ قرار دیا تھا اور ان کے خلاف ہندو خود کش اسکورڈ بنانے کا کہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…