اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بہت سے لوگ جوتوں بالخصوص اسپورٹس شوز کے تسمے باندھنے سے خاصے پریشان رہتے ہیں اور کبھی کبھی تو جلدی میں تسمے ایڈجسٹ نہ ہوں تو ذہنی الجھن کا شکار بھی ہوجاتے ہیں لیکن اب انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ ایسے جوتے تیار کرلیے گئے ہیں جن کے تسمے آٹومیٹک طریقے سے کھلے اور بند ہوں گے۔اسپورٹس شوز تیار کرنے والی کمپنی نے ان جوتوں کو میگس کا نام دیا ہے اور اس کاآئیڈیا فلم بیک ٹو دی فیوچر سے لیا گیا ہے جب کہ جوتوں کے تسمے جوتے میں لگی بیٹری سے کام کریں گے۔ کچھ عرصہ قبل اس طرح کے جوتے تیار کرنا ایک خواب تصور کیا جاتا تھا لیکن اب کئی سال کی تحقیق کے بعد اسے حقیقت کا رنگ دے دیا گیا ہے۔ جوتوں کے تخلیق کار ٹنکر ہیٹ فیلڈ کا کہنا ہے کہ 30 سال قبل سائنس فنکشن میں ایسے جوتے دیکھ کر اسے بنانے کا خیال آیا اور اب اس فنکشن کو حقیقت میں بدل دیا گیا ہے۔ 2011 میں ایئر میگ کے نام سے ایسے جوتے تیار کیے گئے تھے تاہم ان میں خود کار تسمے نہیں تھے لیکن اب اس کمی کو دور کرکے مارکیٹ میں لایا جا رہا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ جوتے بولی کے ذریعے بیچے جائیں گے جب کہ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی ذہنی بیماری پارکسن پر تحقیق کرنے والے مائیکل فوکس فاو¿نڈیشن کو دی جائے گی۔
آٹومیٹک تسموں والے جوتے تیار
23
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں