جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے حکم جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اب لاہور میں دھواں چھوڑنے والی کوئی گاڑی نظر نہیں آنی چاہیے، شہر میں بینرز لگادیں کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کر دی جائیں گی، محکمہ ماحولیات کے افسروں کو آج کل سڑکوں پر نظر آنا چاہیے، جو بھی آلودگی پھیلائے اس کیخلاف کارروائی کریں۔لاہور ہائیکورٹ نے درخت کاٹنے کے معاملے پر تشویش اور ڈائریکٹر ماحولیات کے پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ اگر عدالتی احکامات پر عمل کیا جاتا تو لاہور کی صورتحال مختلف ہوتی، پنجاب میں آلودگی کا پھیلا روکنے کے لیے سخت انتظامات کریں، لاری اڈوں پر محکمہ ماحولیات کے افسر کے ساتھ پولیس اہلکار بھی تعینات کریں۔عدالت نے پرانے ٹائروں کو پراسس کرنے والے پلانٹس کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا، عدالتی معاون کو موقع پر جا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ ڈی جی پی ایچ اے عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کریں۔عدالت نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی تدارک کیس کی سماعت 10نومبر تک ملتوی کردی۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…