کراچی (نیوزڈیسک )رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کو طبی سہولیات فراہم نہ کرنے اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی کا الزام غلط قرار دے دیا ہے رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کرنل امجد کی جانب سے داخل کرائے جانے والے جواب میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو مطلوبہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ان کی صحت بہتر ہے اور رینجرز کے پاس ماہر ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹ دستیاب ہیں یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم کرپشن کے الزامات میں رینجرز کی 90 روزہ تحویل میں ہیں ۔