بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’میرے ہی شاگرد نے شادی کی پیشکش کی تھی‘‘؛ رومیسہ خان کا انکشاف

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رومیسہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں اپنے ہی ایک سابق شاگرد کی جانب سے شادی کی پیشکش ملی تھی، جس پر وہ حیران رہ گئیں۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رومیسہ خان نے بتایا کہ اداکاری میں آنے سے قبل وہ طلبہ کو ٹیوشن پڑھاتی تھیں تاکہ نیا آئی فون خرید سکیں۔ ان کے مطابق اُس وقت ان کی عمر صرف 17 سال تھی اور وہ آٹھویں جماعت کے لڑکوں کو پڑھایا کرتی تھیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ کچھ عرصہ قبل انہی شاگردوں میں سے ایک نے انہیں پیغام بھیجا، جس میں اس نے اظہار کیا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتا ہے اور اپنی والدہ کو رشتے کے لیے بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ رومیسہ خان کے بقول، یہ پیغام پڑھ کر وہ ہنس پڑیں کیونکہ اس سے انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنے شاگردوں سے عمر میں زیادہ بڑی نہیں تھیں، لہٰذا انہوں نے اس بات کو مذاق میں ہی ٹال دیا۔یاد رہے کہ رومیسہ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹک ٹاک سے کیا تھا، جہاں ان کے ویڈیوز نے انہیں غیر معمولی شہرت دلائی۔ بعدازاں انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی متاثر کن اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…