بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دبئی میں دنیا کی سب سے مہنگی کافی، جس کے ایک کپ کی قیمت حیران کن ہے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دبئی کے ایک کیفے نے ایسی نایاب اور قیمتی کافی متعارف کرائی ہے جس نے دنیا کے مہنگے ترین کپ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔اس خاص کافی کے ایک کپ کی قیمت 3600 درہم ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 2 لاکھ 75 ہزار روپے بنتی ہے۔یہ کافی “جولیتھ کیفے” میں پیش کی جا رہی ہے اور اس کی تیاری میں “Geisha Nido 7” نامی کافی کے بیج استعمال کیے گئے ہیں، جنہیں پاناما کے آتش فشانی علاقوں کی ڈھلوانوں پر اگایا جاتا ہے۔یہ بیج انتہائی محدود مقدار میں پیدا کیے جاتے ہیں، کیونکہ ہر فصل سے صرف چند کلوگرام بیج حاصل ہوتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اسے دنیا کی سب سے نایاب اور قیمتی اقسام میں شمار کیا جاتا ہے۔کیفے انتظامیہ کے مطابق صرف 400 کپ اس کافی کے تیار کیے جائیں گے تاکہ اسے خاص اور محدود رکھا جا سکے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جولیتھ کیفے نے 2025 کے آغاز میں ایک عالمی نیلامی میں 20 کلوگرام خام کافی 22 لاکھ درہم کے عوض خریدی تھی، جہاں کل 549 بولیاں لگائی گئی تھیں اور سب سے زیادہ قیمت اسی کیفے نے پیش کی تھی۔کیفے کے نمائندے سرکان ساگسوز (Serkan Sagsoz) کے مطابق اس نایاب کافی کا ایک کپ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے لیے مخصوص کیا گیا ہے، جبکہ چند منتخب افراد ہی اس کا ذائقہ چکھنے کا موقع حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ کوئی تشہیری حربہ نہیں بلکہ واقعی دنیا کی منفرد ترین کافی ہے جس کا ذائقہ بے مثال ہوتا ہے۔ ان کے مطابق اس میں چینبلی، مالٹے اور دیگر پھلوں کے سفوف شامل کیے جاتے ہیں تاکہ اس کی خوشبو اور ذائقہ مزید نکھر سکے۔یاد رہے کہ اس سے قبل دنیا کی سب سے مہنگی کافی کا ریکارڈ بھی دبئی کے پاس تھا، جس کا ایک کپ 2500 درہم میں فروخت ہوتا تھا، تاہم جولیتھ کیفے کی یہ نئی تخلیق اس ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…