پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

سعودی عرب میں یورپی یونین کے چوتھے فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں یورپی یونین کے چوتھے فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا جس میں نامور فلمی ستارے، پروڈیوسر، ہدایتکار اور دیگر اہم شخصیات شرکت کر رہی ہیں فلم فیسٹول میں مختلف فلموں کی نمائش گیارہ نومبر تک جاری رہے گی۔ریاض میں چوتھے یورپی یونین فلم فیسٹیول میں سعودی فلم کمیشن، واکس سنیما کے عہدیداروں سمیت دیگر اہم سعودی شخصیات نے شرکت کی جبکہ نامور یورپی فلمی ستاروں کے ساتھ ساتھ سعودی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے والے افراد شریک ہوئے جبکہ نامور فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز بھی فیسٹول کا حصہ ہیں۔

اس موقعہ پر یورپین یونین کے سفیر کرسٹوف فرنوڈ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں منعقدہ یورپی یونین فلم فیسٹیول کا چوتھا ایڈیشن مشرق وسطی کا اپنی نوعیت کا انتہائی اہم فیسٹیول ہے جس میں ایکشن،ڈرامہ، کامیڈی اور اینیمیٹڈ فلمیں دیکھائی جائیں گی، جس سے یہاں آنے والوں کو تفریحی سے بھرپور ماحول میسر آئے گا۔ فلم فیسٹیول میں لٹیوا کی آسکر ایوارڈ اینیمیٹڈ فلم فلوپیش کی گئی جس کو فلم بینوں نے بے حد پسند کیا افتتاحی تقریب کے دیگر مقررین میں عربیہ پکچرز کے چیئرمین ، سی ای اواور سعودی اداکارہ ثمر شیشہ نے اظہار کیا اور یورپین فلم فیسٹیول کے انعقاد کو سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…