منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کو عالمی سطح پر بڑا عہدہ مل گیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی )سعودی عرب کو 195 ممالک کی ممبران عالمی تنظیم کی سربراہی مل گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز کی جنرل اسمبلی کے 25 ویں اجلاس میں شرکت کی۔ جس میں سعودی وفد کی قیادت سعودی جنرل کورٹ آف آڈٹ کے صدر ڈاکٹر حسام بن عبدالمحسن العنقری نے کی۔آرگنائزیشن کی جنرل اسبملی نے سعودی عرب جس کی نمائندگی جنرل کورٹ آف آڈٹ (جی سی اے)کرتی ہے کو 2033-2031 کے لیے سربراہ مقرر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سربراہی ملنے کے بعد سعودی عرب 2031 میں دنیا بھر کے 195 سے زیادہ ملکوں کے وفود کی میزبانی کرے گا۔ڈاکٹر حسام بن عبدالمحسن العنقری نے کہا کہ سعودی عرب اپنی سربراہی کے دوران انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب 2031 میں دارالحکومت ریاض میں تنظیم کے رکن ملکوں کی میزبانی کا منتظر ہے۔ڈاکٹر حسام نے کہا کہ یہ اعزاز سعودی عرب کی بین الاقوامی حیثیت اور عالمی اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ کامیابی سعودی قیادت کی سپورٹ اور جنرل کورٹ آف اڈٹ کو با اختیار بنائے بغیر ممکن نہیں تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…