پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم کا بھیجا گیا وفد ناراض لیگی رہنما چوہدری شیرعلی کو نا منا سکا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آبا(نیوزڈیسک) ناراض لیگی رہنما چوہدری شیر علی کو منانے کے لئے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بھیجا گیا وفد ناکام ہوگیا جب کہ وہ 29 اکتوبر کو منعقدہ جلسہ ہرحال میں کرنے پر ڈٹ گئے۔ وزیرمملکت عابد شیر علی کے والد اور ناراض لیگی رہنما چوہدری شیر علی 29 اکتوبر کو منعقدہ بلدیاتی ورکرز کنونشن کرانے کے لئے ڈٹ گئے جب کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے کیپٹن صفدر اور سابق سینیٹر فاروق خان پر مشتمل وفد جلسہ رکوانے کے لئے بھیجا گیا لیکن وہ چوہدری شیر علی کو نا منا سکا۔ وزیرقانون رانا ثنا اللہ اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ناراض چوہدری شیر علی 29 اکتوبر کو دھوبی گھاٹ میں جلسہ کرنے پر ڈٹ گئے اور ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ان کے قائد ہیں لیکن بلدیاتی ورکرز کنونشن ہر حال میں ہوکر رہے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے وفد میں شامل کیپٹن صفدر نے چوہدری شیر علی کی امریکا میں موجود وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر بات بھی کرائی تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ دھوبی گھاٹ میں منعقدہ جلسے میں پارٹی قیادت کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) 2 دھڑوں میں تقسیم ہوتی دکھائی دے رہی ہے جس کی اہم وجہ بلدیاتی انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم بتائی جاتی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…