لاہو(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میںپنجاب میں کاروباری مواقع کے حوالے سے بین الاقوامی سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیا -دوروزہ بین الاقوامی سیمینار نومبر کے شروع میں لاہور میں ہوگا جس میں پاکستان کے ساتھ مختلف ممالک کے سرمایہ کار شرکت کریںگے-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب سرمایہ کاری کےلئے بہترین صوبہ بن چکاہے او رےہاں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری کےلئے انتہائی ساز گار ماحول پیدا کیا گیا ہے- انہوںنے کہاکہ لاہو رمیں بین الاقوامی سیمینار کے انعقاد سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جا سکے گا اور یہ سیمینار پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے معاون ثابت ہوگا-انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی سیمینار میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی خوش آئند ہے- سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور کمشنر لاہور ڈویژن نے سیمینار کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ دی- بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیمینار کی ویب سائٹ تیار کر لی گئی ہے۔صوبائی وزراءرانا ثناءاﷲ،تنویر اسلم ملک،چیف سیکرٹری ، انسپکٹرجنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ،متعلقہ سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی-