جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

محبت، دھوکہ اور بے بسی؛ نیپالی گلوکارہ کی خود سوزی سے المناک موت

datetime 27  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کٹھمنڈو (نیوز ڈیسک) نیپال کی مشہور گلوکارہ نیتو پاڈیل، جو اپنی مدھر آواز اور خوشگوار زندگی کے خوابوں کے لیے جانی جاتی تھیں، زندگی اور موت کی کشمکش میں چند روز جدوجہد کے بعد چل بسیں۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق نیتو پاڈیل نے 17 اکتوبر کو اپنے قریبی دوست اور موسیقار بابل گیری کے اسٹوڈیو میں خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی تھی۔ فوری طور پر انہیں شدید جھلسنے کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک ہفتے تک ان کا علاج جاری رہا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق گلوکارہ کے جسم کا تقریباً 75 فیصد حصہ جل چکا تھا۔ تمام تر کوششوں کے باوجود وہ زخموں کی تاب نہ لا سکیں اور بالآخر ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق نیتو پاڈیل گزشتہ سات برسوں سے بابل گیری کے ساتھ تعلق میں تھیں۔ دونوں کے درمیان نہ صرف پیشہ ورانہ رشتہ تھا بلکہ ذاتی زندگی میں بھی وہ ایک دوسرے کے بہت قریب تھے۔ نیتو پاڈیل بابل کے اسٹوڈیو کے نیچے ایک کافی کیفے کی مالک بھی تھیں، جہاں موسیقی کے شعبے سے وابستہ افراد اکثر آیا جایا کرتے تھے۔

تاہم حالیہ چند ماہ کے دوران دونوں کے درمیان شادی سے متعلق اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے۔ نیتو کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ بابل گیری نے مبینہ طور پر کسی اور خاتون سے تعلقات بنا رکھے تھے اور اسی وجہ سے نیتو سے شادی سے گریزاں تھے۔

گلوکارہ کے بھائی گھنیش پاڈیل نے بابل گیری کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعے کی ممکنہ وجوہات میں ذاتی تنازعات، جذباتی دباؤ اور مبینہ دھوکہ دہی شامل ہو سکتی ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…