جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر باضابطہ طور پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ٹی ایل پی پر پابندی کی سمری منظور کرلی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے وزارتِ داخلہ کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے تقریباً ایک ہفتہ قبل ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے ریفرنس وزارتِ داخلہ کو ارسال کیا تھا۔

اجلاس میں وزارتِ داخلہ کی جانب سے پیش کی گئی سمری میں ٹی ایل پی پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی شق 11-بی (1) کے تحت پابندی لگانے کی سفارش کی گئی تھی۔ سمری کے مطابق تنظیم نفرت انگیز تقاریر، فرقہ وارانہ شدت پسندی اور تشدد میں ملوث پائی گئی ہے، جس کے باعث پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات کو بھی نقصان پہنچا۔چارج شیٹ میں الزام عائد کیا گیا کہ ٹی ایل پی اقلیتوں کے خلاف تشدد، ہجوم کی صورت میں پرتشدد کارروائیوں، اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث رہی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ تنظیم ہتھیار سازی میں بھی سرگرم رہی اور شیخوپورہ و میانوالی میں محرم کے دوران فرقہ وارانہ تصادم کے واقعات میں ملوث تھی، جن میں 70 افراد زخمی اور 5 جاں بحق ہوئے۔

دستاویز کے مطابق حالیہ مظاہروں میں بھی تنظیم کے کارکنوں نے تشدد کیا، جس کے نتیجے میں 6 شہری زخمی، ایک پولیس اہلکار شہید اور 47 اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے بعض عمر بھر کے لیے معذور ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پابندی سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جلد وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…