اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے رکن دانیال عزیز کی جانب سے بیانات میں مبالغہ آرائی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے سخت نوٹس لیا ہے ۔ آرٹیکل 62 ، 63 پر پورا نہ اترنے اور عدالت سے سزا ملنے کی صورت میں متعلقہ رکن کی رکنیت منسوخ کر دی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے رکن دانیال عزیز کے مبالغہ آرائی بیانات پر سخت نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ آرٹیکل 62 اور 63 پر نہ اترنے کی صورت میں اپنی رکنیت سے ہاتھ دھونا پڑے گا الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف پر لگائے جانے والے الزامات ثابت نہ ہوئے اور عدالت نے دانیال عزیز کو سزا دی تو متعلقہ رکن نااہل تصور کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے دانیال عزیز کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف اور خیبرپختونخوا کی حکومت پر سٹے بازی کرانے کے الزامات عائد کئے گئے تھے ۔تاہم ابھی تک معاملہ صرف نوٹسسز کی حد تک ہے تاہم الیکشن کمیشن کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ اگر اراکین اسمبلی کی جانب سے ایسے الزامات لگاے جائیں جن میں سرے سے کوئی صداقت نہ ہو تو اس صورت میں الیکشن کمیشن مداخلت کر سکتا ہے واضح رہے کہ آئینی ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن دانیال عزیز کی جانب سے کی جانے والی مبالغہ آرائی پر نوٹس لے اور ان کی رکنیت کو منسوخ کرے ۔