واشنگٹن(آن لائن)وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما کی جانب سے تصاویری ڈائری کا تحفہ دینے اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا ہے ،جمعرات کے روز مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ پیغام میں امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما کی جانب سے دی گئی تصاویری ڈائری پر شکریہ ادا کیا ہے ،مریم نواز شریف تحفے میں دی گئی ڈائری کی تصاویر ٹوئٹر پر بھی شیئر کر دی ہیں ،مریم نوازنے شاندار مہمان نوازی پر بھی دونوں رہنماﺅں کا شکریہ ادا کیا۔