ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

خواتین کا زیادہ دیرتک بیٹھے رہنا کینسر کا باعث بن سکتا ہے، تحقیق

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015 |

نیو یارک(نیوز ڈیسک)دور جدید نے ہماری کئی مشکلات کو آسان بنادیا ہے جس کی وجہ سے ہمارا طرز زندگی تبدیل ہوگیا ہے اور یہ تبدیلی خاص طور پر خواتین کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے کیونکہ جدید ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ زیادہ دیر بیٹھے رہنے سے خواتین میں کینسر جیسے موذی مرض کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔کینسر سے متعلق آگاہی فراہم کرنے والے بین الاقوامی جریدے ”دی جرنل کینسر ایپی ڈیمیو لوجی، بائیو میکرز اینڈ پریوینشن“ میں شائع ہونے والی امریکن کینسر سوسائٹی کی نئی تحقیق کے مطابق ماہرین نے 1992 سے 2009 تک 69 ہزار 260مرد جبکہ 77 ہزار 462 خواتین کے روز مرہ معمولات اور ان کی صحت کے حوالے سے مکمل ریکارڈ رکھا گیا۔تحقیق کے دوران 18 ہزار 555 مرد اور 12ہزار 236خواتین میں کینسر کے مرض میں مبتلا پائے گئے۔تحقیق کے نتائج کی روشنی میں ماہرین نے انکشاف کیا کہ زیادہ دیرتک بیٹھے رہنے سے مردوں میں تو کینسر کے خدشات نہیں پائے جاتے لیکن زیادہ دیر تک بیٹھی رہنے والی خواتین میں چھاتی اور رحم کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات 10 فی صد تک بڑھ جاتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…