ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

مودی سرکار کے زخم تازہ ہو گئے، ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرنے کا پھر ذکر کر دیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے 7 طیارے گرنیکا ذکر کردیا۔امریکی صدر نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں۔ بھارت اور پاکستان جوہری جنگ کے بہت قریب تھے، پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے تھے۔

صدر ٹرمپ کاکہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے کہا کہ آپ نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کا اشارہ اس ممکنہ ایٹمی جنگ کی جانب تھا جو بھارت اور پاکستان کے درمیان چھڑنے کے قریب تھی۔امریکی صدر نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے بعد وائٹ ہاس میں بال روم پروجیکٹ کے عشائیے سے خطاب کے دوران بھی پاک بھارت جنگ روکنا کا ذکر کیا۔ٹرمپ نے کہا کہ مجھے جنگیں روکنا پسند ہے، تجارت کو جنگیں روکنے کے لیے استعمال کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 8 ماہ میں 8 جنگیں روکیں مگر پھر بھی نوبیل انعام نہیں ملا، ہوسکتا ہے اگلاسال بہتر ہو۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ یوکرین جنگ بھی ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…