اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میں عظیم الشان ’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبے کا اعلان کردیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی) سعودی عرب کے ولی عہد، وزیراعظم اور رُوا الحرم المکی کمپنی کے چیئرمین، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ میں ایک عظیم الشان منصوبے ”کنگ سلمان گیٹ” کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ یہ جدید ترین تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبہ مسجد الحرام سے متصل 12 ملین اسکوائر میٹر تعمیراتی رقبے پر محیط ہوگا، جو مکہ اور اسکے مرکزی علاقے کی ترقی میں ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا۔یہ منصوبہ زائرین بیت اللہ کے لیے سہولتوں میں اضافہ، مسجد الحرام تک بہتر رسائی، اور لوگوں کے تجربے کو مزید آرام دہ اور خوشگوار بنانے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

یہ اقدام سعودی عرب کے زائرین ایکسپیرینس پروگرام (Pilgrim Experience Program) کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔مسجد الحرام کے نزدیک واقع کنگ سلمان گیٹ ایک بڑا کثیر المقاصدی منصوبہ ہے، جو مہمانوں کو ترجیحی طور پر بہترین سیاحتی، رہائشی، تجارتی، اور ثقافتی سرگرمیاں پیش کریگا ۔ اس میں اندرونی و بیرونی مقامات پر تقریباَ9 لاکھ نمازیوں کے لیے گنجائش ہوگی۔ کنگ سلمان گیٹ منصوبہ پبلک ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورکس سے بلاتعطل رابطے کے ساتھ مکہ مکرمہ کے تاریخی ورثے اور جدید طرزِ زندگی کو ہم آہنگ کرتے ہوئے شہر کی پہچان کو مزید نکھارے گا۔ اس ضمن میں تقریباً 19 ہزار اسکوائر میٹر پر مشتمل تاریخی و ثقافتی مقامات کی تزئین و آرائش بھی اس منصوبے کا حصہ ہے، تاکہ مکہ کے ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے بیت اللہ میں زائرین کے روحانی تجربے کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ ایک تخمینے کے مطابق اس منصوبہ سے 2036 تک 3لاکھ سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی، یہ منصوبہ سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف سے مطابقت رکھنے کے ساتھ سعودی معیشت کو طویل المدتی ترقی اور بڑی تبدیلی کی جانب گامزن کرے گا۔

کنگ سلمان گیٹ منصوبہ پر کام رُوا الحرم المکی کمپنی (RUA AlHaram AlMakki Company)کی جانب سے سرانجام دیا جا رہا ہے، جو پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) کی ایک کمپنی ہے۔ کمپنی کا مقصد پی آئی ایف کے ساتھ تعاون کرکے مسجد الحرام کے گرد جدید شہری ترقی کے منصوبوں کو فروغ دینا اور مکہ مکرمہ کو عالمی معیار کی رئیل اسٹیٹ ترقی کے ماڈل کے طور پر پیش کرنا ہے۔ کمپنی پائیدار وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے جدید اور تخلیقی حل اختیار کرنے کے عزم پر قائم ہے تاکہ مقامی باشندوں، زائرین اور دیگر آنے والے افراد پر مثبت اثرات مرتب ہوں، اور مکہ مکرمہ کے ثقافتی اور تاریخی تشخص کو بھی محفوظ رکھا جائے۔ رُوا الحرم المکی کمپنی رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں ترقی کے لئے عالمی معیار کے مطابق کام کرنے کے لئے پُرعزم ہے تاکہ مکہ آنے والے زائرین کو ایک شاندار اور منفرد تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…