پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ محمدسہیل آفریدی نے گورنرہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں اپنے عہدے کاحلف لے لیا۔ گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے محمدسہیل آفریدی سے بطور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اُن کے عہدے کا حلف لیا۔
اسپیکر صوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی، ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی،سابق گورنر شاہ فرمان، اراکین سینیٹ،قومی و صوبائی اسمبلی،پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنیداکبر،مرکزی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخواشہاب علی شاہ،آئی جی پولیس ذوالفقار حمید، کمشنرپشاورسمیت صوبائی محکموں کے انتظامی سربراہان ،سیاسی و سماجی شخصیات نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ بعدازاںگورنرفیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزیراعلیٰ محمدسہیل آفریدی کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

































