پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

اسفندےار ولی ذاتی طور پر آکر اپنی غلطی کا اعتراف کر کے معافی مانگ لیں تو معاف کردونگی، ،بیگم نسیم ولی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)عوامی نےشنل پارٹی ولی کی چےئر پرسن بےگم نسےم ولی خان نے کہا ہے کہ اسفندےار ولی خان ان سے ذاتی طور پر آکر اپنی غلطی کا اعتراف کر کے معافی مانگ لیں وہ ان کو معاف کردیں گی کےونکہ وہ ان کا بےٹا ہے جبکہ سےاسی طور پر راضی نامہ اپنے پارٹی کے عہدےداروں کی حماےت کے بعد کریں گی اگر پارٹی عہدےداروں کی جانب سے سےاسی طور پر راضی نامے کی حماےت نہ ملی تو وہ راضی نامہ نہیں کریں گی ۔ وہ گزشتہ روز عوامی نےشنل پارٹی ولی کے صوبائی سےکرٹری اطلاعات عطےف الرحمان خلےل کے حجرے مےں صوبے کے دےگر اضلاع سے آئے صدور اور جنرل سےکرٹریز کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں ۔ اس موقع پر صوبائی صدر پےر فےاض ‘ صوبائی جنرل سےکرٹری امان خان ‘ صوبائی سےکرٹری اطلاعات عطےف الرحمان خلےل ‘ صوبائی سےنئر نائب صدر اےم رےاض مروت ‘ سابق ممبر صوبائی اسمبلی عبد الرحمان خان ‘ فاٹا کے صدر ‘ فاٹا کے صوبائی سےکرٹری اطلاعات گل نواز مہمند اور دےگر بھی موجود تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بےگم نسےم ولی خان نے فاٹا کے حوالے سے کہا کہ حکومت فاٹا کے عوام کے ساتھ مل کر فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے فےصلہ کرے قبائلی عوام جو چاہتے ہیں اسی طرح کےا جائے چند مفاد پرست عناصر کے ساتھ بےٹھ کر فاٹا کے مستقبل کو تارےک نہ کےا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا جنگلات ‘ ماربل ‘ سونا اور دےگر قدرتی وسائل سے مالا مال علاقہ ہے مگر ہر دور مےں اسے نظر انداز رکھا گےا ہے جس کے باعث فاٹا کے عوام مےں احساس محرومی بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب پولےٹےکل اےجنٹ ےہاں سے فاٹا جاتا ہے تو پرانی گاڑی مےں چلا جاتا ہے اور جب پھر فاٹا سے پشاور آتا ہے تو اس کے پاس دو بلٹ پروف گاڑیاں اور برےف کےس مےں لاکھوں روپے بھی ہوتے ہیں ۔ بےگم نسےم ولی خان کا کہنا تھا کہ وہ لونگین سے بلاول بھٹو زرداری نہیں بنا رہی ہیں اگر ان مےں اپنی صلاحےت ہوگی تو وہ لےڈر بن جائیں گے نہ کہ فرےال تالپور کی طرح مےں بھی ان کو لےڈر بناﺅں ۔ ان کے مطابق انہوں نے لےڈر بنانے والی فےکٹری نہیں کھولی ہے لےڈر خود بنتے ہیں کوئی اور نہیں بناتے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نےشنل پارٹی ولی کامےابی کی طرف جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پورے ملک مےں ممبر سازی مہم شروع کی جائے گی کےونکہ عوامی نےشنل پارٹی ولی کے کارکن پورے ملک مےں موجود ہیں گزشتہ دنوں لاہور کا جلسہ دےکھ کر حےران رہ گئی پنجاب مےں محسن علی خان کی کوششوں سے 26 اضلاع مےں مرد و خواتےن کی تنظےم سازی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لاکھوں لوگ نہیں چاہئیں چند لوگ چاہئیں مگر وہ اےماندار ہوں نہ کہ اسفندےار گروپ کی طرح لاکھوں کی ممبر سازی کے بعد پھر ہم بھی تےن سےٹ جےتے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکن پورے صوبے مےں تنظےموں کو فعال بنانے کے لئے اقدامات کرے تاکہ باچا خان اور ولی خان کی برسی کے موقع پر چوک ےادگار مےں عظےم الشان جلسہ کرے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…