اسلام آبا د (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کاس گنج میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو مبینہ طور پر اس وقت قتل کر دیا جب اسے اپنی ساس اور شوہر کے ناجائز تعلقات کا علم ہوا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ملزم پرمود کافی عرصے سے اپنی ساس کے ساتھ غیر اخلاقی تعلقات میں ملوث تھا۔ جب اس کی بیوی شیوانی کو اس بات کا پتا چلا تو دونوں کے درمیان گھریلو جھگڑے شروع ہو گئے جو وقت کے ساتھ بڑھتے گئے۔
پولیس کے مطابق، شیوانی کی شادی 2018ء میں پرمود سے ہوئی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔ مگر شادی کے کچھ سال بعد پرمود نے اپنی ساس کے ساتھ تعلقات قائم کر لیے، جس کی وجہ سے گھر کا ماحول خراب رہنے لگا۔اسی تنازعے کے دوران ایک روز دونوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوا جس میں پرمود نے طیش میں آ کر اپنی بیوی کا قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کو 24 سالہ شیوانی کی لاش سسرال کے صحن سے ملی۔
مقتولہ کے والدین کی شکایت پر پولیس نے پرمود اور اس کے اہلِ خانہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر پرمود اور اس کی ساس کی مبینہ نازیبا تصاویر وائرل ہو گئیں، جس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔