پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

گالم گلوچ کی سیاست ہماری روایات نہیں ، ہم صرف مسائل پر بات کرتے ہیں ،اسفند یارولی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ گالم گلوچ کی سیاست ہماری روایات نہیں ، ہم صرف مسائل پر بات کرتے ہیں ، عمران خان کے احتساب کمیشن نے اپنے وزیراعلیٰ کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی ، سینیٹر ستارہ ایاز کو گرفتار نہیں ہونے دینگے ، پاک چین اقتصادی راہداری پر وزیراعظم نے وعدے کی پاسداری نہیں کی کالا باغ ڈیم پر تحفظات دور کرنے کے لئے کسی نے رابطہ نہیں کیا، بھارت کشمیر کو اٹوٹ انگ اور پاکستان شہ رگ کہتا رہے گا یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا پاکستان کو شہ رگ اور بھارت کو اٹوٹ انگ کو الماری میں بند کرکے مذاکرات کرنا ہونگے تب سنجیدگی سے بات ہوگی ۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اسفند یار ولی نے کہا کہ عمران خان کا احتساب کمیشن آزاد نہیں انتقامی کارروائی کررہا ہے خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں ایک سابق وزیر اور ایک ایم پی اے نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے احتساب کمیشن نے اس اس کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی احتساب تب ہوتا ہے جب پارٹی سے بالا تر ہوکر کیا جائے اگر آپ کی پارٹی میںسارے فرشتے ہیں اور باقی مجرم ہیں تو یہ ا حتساب نہیں ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے کلچر میں خواتین کا ایک مقام ہے خاتون سینیٹر ستارہ ایاز کو گرفتار نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں چار بھائی ہیں چار صوبوں میں سے تین کہتے ہیں کالا باغ نہیں بنے گا اور ایک صوبہ کہتا ہے ڈیم بنے گا اگر تین صوبوں کی قراردادوں کو تسلیم نہیں کیا جاتا تو آئین اور قانون کے راستے بند کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئینی راستہ بند کروگے تو لوگ غیر اخلاقی غیر آئینی اور غیر قانونی راستہ اپنانے پر مجبور ہوں گے کالا باغ ڈیم پر تحفظات دور کرنے کے لئے کسی نے رابطہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ انڈس ہائی وے 1965ءکی لڑائی کے بعد تقسیم سے بچنے کیلئے بنایا گیا تھا پاک چین اقتصادی راہداری پر وزیراعظم نے اے پی سی میں جو وعدے کئے تھے ان کی پاسداری نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر صوبے کی اپنی روایات ہیں گالم گلوچ کی سیاست ہماری روایات نہیں عمران خان نے کنٹیٹر پر جو گالم گلچ کی سیاست کی وہ ہم نہیں کرسکتے ہم مسائل پر بات کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک ایسا شخص ے جو پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں رہا ہے پرویز خٹک وزیراعلیٰ ہوکر کنٹینر پر ناچتا ہے اسے پختون روایات کا خیال نہیں تھا تو کم از کم اپنے عہدے کی لاج رکھ لیتا انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کا پاکستان پر گہرا اثر ہے جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا پاکستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا افغانستان کی قیادت سے بات کرنے کیلئے نواز شریف یا راحیل شریف کو خود جانا چاہیے یا پھر وہ افغان صدر کو قائل کریں پاکستان بلائیں انہوں نے کہا کہ جب تک بھارت کشمیر کو اٹوٹ انگ اور پاکستان شہ رگ کہتا رہے گا یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا پاکستان کو شہ رگ اور بھارت کو اٹوٹ انگ کو الماری میں بند کرکے مذاکرات کرنا ہونگے تب سنجیدگی سے بات ہوگی ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…