جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

اسپین کا بڑا قدم، اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریدو فروخت پر پابندی منظور

datetime 9  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(این این آئی)اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی خریدو فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے، جسے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف ایک تاریخی اور جرات مندانہ اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اس بل کے حق میں 178 ووٹ جبکہ مخالفت میں 169 ووٹ ڈالے گئے۔ منظوری کے بعد اب اسپین اسرائیل کو کسی بھی قسم کا دفاعی ساز و سامان، مصنوعات یا فوجی ٹیکنالوجی برآمد یا درآمد نہیں کرے گا۔

پارلیمنٹ نے اپنی قرارداد میں یورپی یونین اور اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے مثر کردار ادا کریں اور اسرائیل کے خلاف مشترکہ اقتصادی و دفاعی پابندیاں عائد کرنے پر غور کریں۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ غزہ میں بڑھتی ہوئی فلسطینی ہلاکتوں اور عالمی سطح پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ابھرتے ہوئے عالمی ردعمل کا حصہ ہے۔ اسپین یورپی ممالک میں پہلا ملک بن گیا ہے جس نے اس نوعیت کی باضابطہ پارلیمانی پابندی منظور کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…