واشنگٹن (این این آئی)لبنانی نژاد امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر جسیکا طویل، ایک کار حادثے میں معذور ہوگئی تھیں، جو اب روبوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے چلنے لگ گئیں ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ جسیکا گزشتہ ایک دہائی سے معذور ہیں، جو اب روبوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک بار پھر اپنے پیروں پر کھڑی ہوسکتی ہیں
۔انسٹاگرام پر 9 لاکھ سے زائد جبکہ ٹک ٹاک پر 13 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی جسیکا گزشتہ ایک دہائی سے معذوری کے سبب چلنے پھرنے سے قاصر تھی، تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری روز مرہ کے امور جس حد تک ممکن ہوسکے خود انجام دینے کی کوشش کرتی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طویل عرصے کے بعد پہلی مرتبہ جسیکا روبوٹک ٹیکنالوجی کی مدد سے ناصرف کھڑی ہوسکتی ہیں بلکہ چل پھر بھی سکتی ہیں۔