لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ میری معلومات کے مطابق سہیل آفریدی خیبرپختونخوا ہ کے وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنا نمائندہ ضرور پیش کرے گی اور کوئی سرپرائز بھی ممکن ہے، کیونکہ آنے والے دو دن خیبرپختونخوا ہ کے سیاسی منظرنامے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔