جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹرمپ کی ویزہ پالیسی نے بھارتی لڑکیوں کے خواب چکنا چور کر دئیے

datetime 7  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں سخت امیگریشن پالیسیوں کے باعث بھارت میں ایسے نوجوانوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جو اب امریکا میں مقیم بھارتی شہریوں سے شادی کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ہریانہ کی 19 سالہ میڈیکل طالبہ سدھی شرما کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ میں ملازمت کرنے والے کسی بھارتی لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھیں، مگر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کی خبروں کے بعد انہوں نے یہ ارادہ ترک کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے مجھ پر امریکی رشتے کا دروازہ بند کر دیا ہے ۔خاص طور پر H-1B ویزہ پالیسی میں سختی نے بھارتی خاندانوں کو پریشان کر دیا ہے، اور اب وہ ایسے رشتے کرنے سے ہچکچا رہے ہیں جن میں ممکنہ دولہا یا دلہن امریکا میں رہائش پذیر ہو، کیونکہ ان کا ویزہ یا نوکری کسی بھی وقت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔رشتے کرانے والوں کا کہنا تھا کہ پہلے NRI رشتے سب سے زیادہ پسند کیے جاتے تھے، لیکن اب صورتحال بدل گئی ہے۔

کچھ ایجنسیوں نے حتی کہ اپنی ڈیٹنگ ایپس پر یو ایس ویزہ فلٹر جیسا فیچر بھی متعارف کروا دیا ہے تاکہ رشتے کی تلاش کرنے والے لوگ ویزہ کی نوعیت پہلے ہی دیکھ سکیں۔ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف شادیوں میں تاخیر ہو رہی ہے بلکہ کئی بھارتی نوجوان اب امریکا کے بجائے کینیڈا، برطانیہ، یورپ اور مشرق وسطی میں بہتر مواقع دیکھ رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ شادی کے فیصلے میں صرف محبت نہیں بلکہ لمبے عرصے کی سیکیورٹی، مالی استحکام اور نقل و حرکت کے امکانات بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہی خدشات اب امریکی ویزہ رکھنے والے رشتوں پر سوالیہ نشان بن چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…