منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

اسرائیل نے مشتاق احمد کو ڈی پورٹ کردیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا آباد (نیوز ڈیسک ) غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 شرکا کو ملک بدر (ڈی پورٹ) کر دیا ہے، جن میں سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔ تمام ڈی پورٹ کیے گئے افراد کو اردن منتقل کر دیا گیا ہے۔پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں مشتاق احمد کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اردن میں پاکستانی سفارت خانے میں محفوظ اور خیریت سے موجود ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سفارت خانہ مشتاق احمد کی خواہش اور سہولت کے مطابق ان کی پاکستان واپسی میں مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے اس موقع پر دوست ممالک اور وزارتِ خارجہ کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔دوسری جانب، اردن کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تمام ڈی پورٹ کیے گئے افراد کو مشترکہ انتظامات کے تحت حسین پل کے راستے اردن میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تاکہ ان کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان کے مطابق اردن پہنچنے والے ان افراد کا تعلق مختلف ممالک سے ہے، جن میں بحرین، تیونس، الجیریا، عمان، کویت، لیبیا، پاکستان، ترکیہ، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کولمبیا، جمہوریہ چیک، جاپان، میکسیکو، نیوزی لینڈ، سربیا، جنوبی افریقہ، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، امریکا اور یوراگوئے شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…