پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

صمود فلوٹیلا کے ایک اطالوی رکن نے اسرائیل کی حراست کے دوران اسلام قبول کرلیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) غزہ کا محاصرہ توڑنے کے مشن پر روانہ ہونے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے ایک اطالوی رکن نے اسرائیلی قید کے دوران اسلام قبول کرلیا۔ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق، نومسلم اطالوی شہری توماسو بورتولازی فلوٹیلا میں شامل کشتی ماریا کرسٹن کے کپتان تھے۔ وہ اٹلی سے تعلق رکھتے ہیں اور فلوٹیلا کے ذریعے غزہ تک امداد پہنچانے کی مہم کا حصہ تھے۔استنبول میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے توماسو نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے گرفتاری کے بعد جب وہ حراست میں تھے، تو ان کے ساتھ موجود تمام قیدی مسلمان تھے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق ترکیہ سے تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک روز جب ان کے ساتھی نماز ادا کر رہے تھے، اسرائیلی فوجیوں نے اچانک حملہ کیا، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور نماز سے روکنے کی کوشش کی۔ توماسو کے بقول، یہی لمحہ ان کی زندگی کا موڑ بن گیا۔انہوں نے کہا، “میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ وہ لوگ اذیت کے باوجود اپنی عبادت سے پیچھے نہیں ہٹے۔ اسی وقت میرے دل نے گواہی دی کہ یہ سچائی ہے۔ میں نے اسی قید خانے میں کلمہ شہادت پڑھا اور اسلام قبول کرلیا۔”توماسو بورتولازی نے مزید کہا کہ اب وہ اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ اسلام امن، صبر اور استقامت کا دین ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…