جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

کراچی پر حملہ کرسکتے ہیں،بھارتی وزیردفاع راج ناتھ کی گیدڑ بھپکی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)رواں برس مئی میں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستانی فورسز کی تابڑ توڑ جوابی کارروائیوں میں شکست کھانے والے بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کراچی پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دینے لگے۔ بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سرکریک سے ایک راستہ کراچی بھی جاتا ہے، کراچی پر حملہ کرسکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر بھوج میں بارڈر سیکیورٹی فورس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان یاد رکھے سر کریک سے ایک راستہ کراچی کی طرف بھی جاتا ہے۔

بھارتی وزیرِ دفاع نے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان 78 سال سے سر کریک کے مسئلے پر مذاکرات سے بھاگ رہا ہے، اور اب پاکستان نے اس علاقے میں اپنا ملٹری انفراسٹرکچر بھی تعمیر کرلیا ہے۔شکست خوردہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بلبلے کی مانند اپنی دھمکی میں کہا، پاکستان کی تاریخ اور جغرافیہ دونوں کو تبدیل کر دینگے۔بھارتی وزیرِ دفاع نے گیڈر بھپکی دیتے ہوئے کہا، اگر دونوں ممالک کے درمیان تصادم ہوا تو ہم کراچی کو نشانہ بنانے پر غور کرسکتے ہیں، کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور بڑی بندرگاہ ہونے کی وجہ سے اسٹریٹیجک اہمیت رکھتا ہے۔تاریخی طور پر ناکام ہوئے آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی بحریہ نے کراچی کو اپنے ریڈار پر رکھا ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…