تہران (این این آئی)ایران نے اسرائیل سے تعلق کے الزام میں 6 عسکریت پسندوں کو پھانسی دے دی۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے چھ جنگجوئوں کو سزائے موت دی ہے جن پر اسرائیل کے ساتھ روابط رکھنے کا الزام تھا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایک مذہبی رہنما کے قتل کے الزام میں ایک کرد عسکریت پسند کو بھی سزائے موت دی گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اِن افراد پر ایران کے سیکیورٹی اداروں اور مذہبی شخصیات کو نشانہ بنانے، تخریبی سرگرمیوں اور اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ دوسری جانب ایرانی عدالتی حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف شواہد اور اعترافی بیانات موجود تھے۔