پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

دوبارہ سپیکر بنایاجارہاہے یا نہیں۔۔۔؟ ایاز صاد ق بول پڑے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) این اے 122سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی اسپیکر شپ کا فیصلہ پارٹی قیادت نے کرنا ہے اس معاملے میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا ، میرا کام صرف 11اکتوبر تک تھا اس کے آگے پارٹی قیادت اپنا فیصلہ کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضمنی انتخاب میں کامیابی پر یو سی 97کے کارکنان کا شکریہ ادا کرنے کے موقع پر” این این آئی “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ضمنی انتخاب میں کامیاب کروانے پر کارکنوں اور ووٹرز کا شکر گزار ہوں ، ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے جمہوریت کی فتح ہوئی ہے ۔ انہوں نے پرویز ملک کواسپیکرقومی اسمبلی کے طور پر منتخب کیے جانے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس بارے سوال کے جواب میں کہا کہ میرا کام صرف 11 اکتوبر تک تھا اس کے آگے پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی اور میں پارٹی قیادت کے ساتھ دو سو فیصد اتفاق کرتا ہوں ،پارٹی قیادت اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے جس کا بھی نام دے گی مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہونے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ اس بارے کبھی نہیں سوچا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…