اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر فلسطینی صدر محمود عباس کا ردِعمل سامنے آگیا ہے۔روزنامہ ’’جنگ‘‘ کے مطابق محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں قیام امن کی امریکی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ فلسطینی صدر نے ٹرمپ کے پیش کردہ پروگرام کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی صدر اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ جامع امن منصوبے پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ادارے ’’وفا‘‘ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے اپنے اعلامیے میں واضح کیا کہ اس منصوبے میں فلسطینی سرزمین کے الحاق کا ذکر ہے، جس میں غزہ، مغربی کنارہ اور مشرقی یروشلم شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اگر یہ معاہدہ نافذ ہوتا ہے تو قبضے کے خاتمے کے بعد امن کی راہیں کھلیں گی اور دو ریاستی حل کے تحت ایک آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی بنیاد رکھی جا سکے گی۔