اسلام آباد(نیوزڈیسک)سلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیکریٹری سینیٹ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی .رانا غلام مرتضیٰ کو عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری سینیٹ رانا غلام مرتضیٰ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری سینیٹ پر سینیٹ ہاو ¿سنگ سوسائٹی کی اراضی مہنگے داموں خرید کر سستی بیچنے اور سینیٹ ہاو ¿سنگ سوسائٹی میں خرید و فروخت میں سوا چار کروڑ روپے خرد برد کا الزام ہے۔رانا غلام مرتضیٰ عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ نیب حکام نے ضمانت منسوخ ہونے پر ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا۔