اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران نے ایک شخص کو اسرائیل کے حق میں جاسوسی کرنے کے الزام میں پھانسی دے دی۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق سزائے موت پانے والے شخص کی شناخت بہمن چوبی (Bahman Choubi) کے نام سے ہوئی ہے، جس پر الزام تھا کہ وہ ایران میں موساد کے لیے سرگرم تھا۔ایرانی عدلیہ کے میڈیا ونگ “میزان” نے بیان میں کہا کہ بہمن چوبی اسرائیل کے سب سے مؤثر جاسوسوں میں سے ایک تھا، جو حکومتی اداروں کے ڈیٹا بیس تک رسائی اور ایرانی ڈیٹا سینٹرز کو متاثر کرنے کی کوشش کرتا رہا۔
مزید یہ کہ اس نے الیکٹرانک آلات کی درآمدی راستوں سے متعلق حساس معلومات بھی جمع کیں۔یاد رہے کہ جون 2025 میں شروع ہونے والی ایران۔اسرائیل جنگ کے دوران ایران میں موساد کا ایک بڑا جاسوسی نیٹ ورک پکڑا گیا تھا۔ جنگ کے اختتام کے بعد ایران نے کئی ایسے افراد کو سزائے موت دی ہے جن پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزامات ثابت ہوئے۔