پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سکھوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی،بھارتی پنجاب میں پیراملٹری فورسزتعینات

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست پنجاب میں سکھوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کے بعد پید اہونے والے تناﺅ کے پیش نظر پیراملٹری فورسز کو تعینات کر دیا گیا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیراملٹری فورسز کے ایک ہزار سے زائد اہلکاروں کو پنجاب کے بڑے شہروں امرتسر، لدھیانہ، جالندھر اور بھٹنڈہ میں تعینات کیا گیا ہے،ادھر سکھ گروپوں کی طرف سے مظاہروں کو سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے ریاست کی مختلف ہائی ویز کو بھی بند کر دیا۔ ان گروپوں کا مطالبہ ہے کہ گرو گرنتھ صاحب کی بے ح ±رمتی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے،سینیئر پولیس اہلکار آئی پی ایس سہوتہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھوں کی مقدس کتاب کے پھٹے ہوئے اوراق گزشتہ ہفتے سے اب تک سات مختلف مقامات سے ملے ہیں۔ فریدکوٹ کے علاقے سے منگل 20 اکتوبر کو دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا،سہوتہ نے صحافیوں کو بتایا کہ مظاہرے شروع کرانے کے پیچھے غیر ملکی ہاتھ تھاکہ گرفتار کیے جانے والے دونوں افراد کو غیر ملکی ٹیلفون نمبروں سے کالز ملتی رہیں۔ ان کے ہینڈلر دبئی اور آسٹریلیا میں تھے،دوسری جانب بھارتی حکام نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی گڑ بڑ پھیلانے کے پیچھے ہے اور اس بارے میں ریاستی پولیس کو رواں ماہ اکتوبر کے آغاز ہی میں مطلع کر دیا گیا تھا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…