پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ نے ایک اوربڑامطالبہ کردیا ممکن نہیں ،پاکستان کادوٹوک جواب

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی تھنک ٹینک نے پاکستا ن سے سی ٹی بی ٹی پردستخظ کرنے کامطالبہ کردیاہے ۔ امریکا کے دو تھنک ٹینکس نے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عالمی برادری کا اعتماد حاصل کرنے کیلیے بھارت کا انتظار کیے بغیرسی ٹی بی ٹی پر دستخط کردے اور پاکستان جوہری ہتھیاروں سے متعلقہ 5اہم اقدامات اٹھائے۔منگل کو امریکا کے دو تھنک ٹینکس سٹمسن سینٹر اور کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل ریلیشنز(سیپ) نے کہا ہے کہ اگر پاکستان عالمی برادری کا اعتماد حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے بھارت کا انتظار کیے بغیر جوہری ہتھیاروں سے متعلق 5اہم اقدامات اٹھانا ہوں گے اور اسے سی ٹی بی ٹی پر دستخط کرنا ہوں گے۔تھنک ٹینکس میں اپنی رپورٹ میں کہا کہ پہلی تجویز یہ ہے کہ پاکستان اپنی اعلان کردہ پالیسی کو پوری سطح سے اسٹرٹیجک ڈیٹرنس، کم سے کم دفاعی صلاحیت پر پرعزم ہے اور کم فاصلے کے حوالے سے وہیکلز اور روایتی جوہری ہتھیاروں کی پیداوار کو محدود کرے۔فسائل مٹیریل کٹ آف ٹریٹی مذاکرات سے پاکستان کی ویٹو اٹھائی جائے اور فسائل مواد کی پیداوار کم کی جائے،سویلین اور فوجی جوہری سہولیات کو علیحدہ کیا جائے اور حتمی تجویز یہ ہے کہ پاکستان بھارت کا انتظار کیے بغیر سی ٹی بی ٹی پر دستخط کرے۔جبکہ پاکستان کے دفاعی ماہرین نے کہاہے کہ سی ٹی بی ٹی پرپاکستان کے دستخط کرنے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک پرامن ملک اورپاکستان کاایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے ۔ماہرین نے کہاکہ امریکہ کایہ مطالبہ کسی صورت پاکستان کے لئے قابل قبول نہیں ہے ۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…