جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکی صدر نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کیلئے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن فارمولا مسلم ممالک کے رہنماؤں کے سامنے پیش کر دیا۔امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر چند رہنماؤں کو دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق امید ہے کہ آنے والے دنوں میں غزہ کے حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے، تاہم تہران نے سخت رویہ اختیار کیا ہوا ہے، اس کے باوجود واشنگٹن ایران سے مذاکرات کا خواہاں ہے۔خیال رہے کہ ایک روز قبل نیویارک میں امریکی صدر کی اسلامی ممالک کے سربراہان سے ملاقات ہوئی تھی جو تقریباً پچاس منٹ تک جاری رہی۔

اس ملاقات میں غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ساتھ ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، قطر اور انڈونیشیا کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مسلم قیادت سے ہونے والی اس ملاقات کو “انتہائی کامیاب” قرار دیا اور کہا کہ غزہ کے حوالے سے ہونے والی گفتگو بہت مثبت رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…