پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

ماں کے اچانک انتقال پر 2 سالہ بچہ کس طرح کئی دنوں تک گھر میں اکیلا رہ کر زندہ بچنے میں کامیاب ہوا؟

datetime 22  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین کے صوبے ژیجیانگ کے علاقے سانگنان میں ایک دلخراش مگر حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں دو سالہ بچہ اپنی ماں کے انتقال کے بعد کئی دن اکیلا رہنے کے باوجود زندہ سلامت پایا گیا۔اطلاعات کے مطابق بچے کی 28 سالہ ماں، ژینگ یو، اچانک چل بسی تھیں۔ ان کے ایک قریبی دوست نے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔ بالآخر اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس اہلکار جب فلیٹ میں داخل ہوئے تو وہاں ژینگ کی لاش موجود تھی جبکہ ان کا کمسن بیٹا کئی روز سے تنہا زندگی گزار رہا تھا۔

تحقیقات میں پتا چلا کہ بچہ گھر میں موجود جیلی، کدو، ہربل چائے اور دیگر اشیائے خورونوش کھا کر زندہ رہا۔ تاہم گھر کے مختلف حصے، خاص طور پر بیڈروم، کچرے سے بھرے ہوئے تھے۔ بچہ اس دوران صرف ایک ڈائپر اور شرٹ پہنے حالتِ گندگی میں پایا گیا۔قریبی رہائشی خاتون بچے کو فوراً اپنے ساتھ لے گئیں، اسے صاف ستھرا کیا، کھانا کھلایا اور نئے کپڑے پہنائے، جس کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خوش قسمتی سے میڈیکل معائنے میں ثابت ہوا کہ بچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور اس کی صحت تسلی بخش ہے۔ذرائع کے مطابق ژینگ کافی عرصے سے بیمار رہتی تھیں اور سوشل میڈیا پر بلڈ پریشر اور شوگر کے مسائل کے بارے میں لکھتی رہتی تھیں۔ ان کے قریبی افراد کا خیال ہے کہ ان کی موت کسی اچانک بیماری کے باعث ہوئی۔ژینگ اپنے بیٹے کی پرورش اکیلے کر رہی تھیں، کیونکہ شوہر سے تعلقات خراب ہونے کے بعد دونوں میں فروری 2025 کے بعد کوئی رابطہ نہیں رہا۔ اب بچے کی دیکھ بھال اس کے والد کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…