پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

گھڑی بنانے پر گرفتار ہونے والے احمد محمد قطر منتقل

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015 |

دوہا(نیوزڈیسک)امریکہ کی ریاست ٹیکسس سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ مسلمان طالب علم احمد محمد اپنے خاندان کے ساتھ قطر منتقل ہو گئے ہیں۔احمد کو پولیس نے اس وقت گرفتار کر لیا تھا جب وہ اپنے اساتذہ کو اپنی بنائی ہوئی گھڑی سکول میں دکھانے کے لیے لے کر گئے اور وہ اسے بم سمجھ بیٹھے۔افریقی نڑاد امریکی شہری احمد کو قطر ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکالر شپ دیا ہے، اس لیے وہ اب قطر میں تعلیم حاصل کریں گے۔بعص افراد کا کہنا تھا کہ احمد کے ساتھ برا اس لیے ہوا کہ اْن کانام مسلمانوں جیسا تھا، جبکہ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ احمد کو حراست میں اس لینے کا مقصد باقی طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔قطر فاؤنڈیشن نے احمد کو سکینڈری اور ہائیر سکینڈری تعلیم مکمل کرنے کے لیے وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

احمد نے کہا کہ ’قطر ایک اچھی جگہ ہے اور دوحہ بہت جدید شہر ہے اس لیے مجھے یہ بہت پسند آیا ہے۔ یہاں بہت سے اچھے سکول ہیں اور کئی امریکی یونیورسٹیوں کے کیمپس بھی ہیں۔ ٹیچرز اچھے ہیں۔ میرے خیال میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔‘احمد نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد سکول چھوڑ دیا تھا۔اساتذہ کی شکایت پر احمد کو حراست میں لیے جانے کے بعد ہتھکڑی لگائی گئی اور ان کے فنگر پرنٹس لیے گئے۔ لیکن جب یہ طے ہوگیا کہ ان سے کوئی خطرہ نہیں تو انھیں رہا کر دیا گیا۔گھڑی کو بم سمجھنے پر احمد کو پولیس کے حوالے کرنے کے بعد یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔’آئی سٹینڈ وِد احمد‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹر پر ہزاروں صارفین نے احمد کی گھڑی کی تعریف کی تھی اور ان کو حراست میں لیے جانے پر سوال اٹھایا تھا۔ ان افراد میں ناسا کے سائنس دان، فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ اور امریکہ کے صدر براک اوباما شامل ہیں۔صدر اوباما نے ٹویٹ کیا: ’احمد شاباش، آپ نے بڑی اچھی گھڑی بنائی۔ آپ اسے وائٹ ہاؤس لانا چاہیں گے؟ ہمیں آپ جیسے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے تاکہ انھیں بھی سائنس پسند آئے۔ اسی طرح کے کام امریکہ کو عظیم ملک بناتے ہیں۔‘



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…