نئی دہلی (نیوز ڈیسک) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے ہریانہ میں ٹھاکروں کے ہاتھوں زندہ جلائے گئے نیچ ذات کے دو بچوں کے ورثاءسے ملاقات کی ہے۔ اس سے قبل سی پی ایم برندا کرات نے بھی متاثرہ گاوں کا دورہ کیا تھا۔ دوسری جانب بچوں کے رشتہ داروں نے فرید کوٹ ہائی وے بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے ایک روز قبل ہریانہ کے ایک گاوں میں راجپوت برادری سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نے نیچ ذات (دلت) کے ایک خاندان کے گھر میں گھس کر آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں میں دو کمسن بچے زندہ جل گئے اور ان کے والدین شدید زخمی ہوگئے تھے۔