پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

سعودی عرب‘کام کی جگہوں پر سر نہ ڈھانپنے والی خواتین پرہزارریال جرمانہ ہوگا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015 |

جدہ(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت محنت نے حال ہی میں کام کی جگہوں پر لباس کے ضابطے کی خلاف ورزی کی مرتکب خواتین پر ایک ہزار ریال تک جرمانہ عائد کرنے کیلئے حکم نامہ جاری کیا ہے۔ ایک مقامی اخبار میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق وزارت محنت نے نئی ہدایات جاری کی ہیں جس کے تحت کام کی جگہوں پر لباس کے ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والی اور خاص طور پر سر نہ ڈھانپنے والی خواتین پر ایک ہزار ریال (266ڈالرز) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔آجروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاں کام کرنے والی خواتین کے لیے تحریری شکل میں لباس کا ضابطہ وضع کریں، جو کوئی آجر ایسا کرنے میں ناکام رہے گا تو اس پر پانچ ہزار ریال (1300ڈالرز) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔جنگ رپورٹر شاہد نعیم کے مطابق تمام کمپنیوں سے بھی کہا گیا ہے کہ خواتین کے لیے واضح تحریری ہدایات جاری کریں کہ وہ دفاتر میں موجود ہوتے ہوئے اپنے سروں کو ڈھانپ کر رکھیں۔سعودی وزارت محنت نے خواتین کے لیے رات کی شفٹ میں کام کرنے کو لازمی قراردینے والے اداروں پر جرمانہ عائد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ خواتین کے لیے الگ سیکشن نہ بنانے والی فرموں پر دس ہزار ریال (2600 ڈالرز) تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ایسی کمپنیوں کے لیے یہ لازم قراردیا گیا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر صورت حال کی توثیق کریں۔وزارت کے چارٹر میں بچوں سے مشقت لینے کی ممانعت سے متعلق شق بھی شامل ہے۔اس کے تحت تعمیرات کی جگہوں سمیت سخت کام والے مقامات پر کم عمر بچوں سے مزدوری لینے والی کمپنیوں پر 10ہزار ریال تک جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…