پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

سابق اسکول ٹیچر جسٹن ٹروڈو کینیڈا کے نئے وزیرا عظم ہونگے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015 |

مونٹریال(نیوز ڈیسک)کینیڈا میں حزب مخالف کی جماعت لبرل پارٹی نے انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے اور پارٹی کے رہنما جسٹن ٹروڈو ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہوں گے۔2پاکستانی نڑاد خواتین بھی رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئیں۔ ٹروڈو جو سابق اسکول ٹیچر ہیں، پہلی بار 2008 میں پارلیمان کے رکن بنے اور 2013 میں لبرل پارٹی کے اس وقت سربراہ بنے جب ان کی جماعت 2006 کے بعد کنزرویٹو پارٹی کے مقابلے میں تواتر کے ساتھ تین انتخابات ہار گئی تھی۔جسٹن ٹروڈو کینیڈا کے آنجہانی وزیر اعظم پیئر ٹروڈو کے بیٹے ہیں جو 1968 میں ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوئے اور وہ مسلسل 16 سال تک اس عہدے پر فائز رہے تھے۔ کہا جارہا تھا کہ ٹروڈو کم عمر ہیں، ناتجربہ کار ہیں وہ کیسے اسٹیفن ہارپر کا مقابلہ کرینگے تاہم انتخابی نتائج نے سب کو حیران کردیا۔لبرل پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرکے کنزرویٹو پارٹی کا 9 سالہ اقتدار ختم کردیا۔ ٹروڈو نے پیر رات گئے اپنے پر جوش حامیوں سے خطاب میں اپنی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری مہم نے ثابت کیا ہے کہ مثبت سیاست کیا کر سکتی ہے۔یہ فتح 43 سالہ ٹروڈو کے لیے تیزی سے قوت حاصل کرنے کی غمازی کرتی ہے جو کینیڈا کے تاریخ میں دوسرے کم عمر ترین وزیر اعظم بن جائیں گے ،باوجود اس کے کہ ان پر یہ تنقید بھی ہورہی ہے کہ وہ ناتجربہ کار اور اس کام کے لیے ابھی تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں کینیڈا کے امیر شہریوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے ، معیشت کو ترقی دینے کے لیے بنیادی ڈھانچے کے لیے اخراجات میں اضافہ اور امریکا سے تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا تھا۔کینیڈا کے وزیر اعظم اور قدامت پسند رہنما اسٹیفن ہارپر نے پارلیمانی انتخابات میں جسٹن ٹروڈو کی قیادت والی لبرل پارٹی کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دےدیا۔ کینیڈا میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے مطابق حزب اختلاف کی جماعت لبرل پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔ اس نے 54 فیصد ووٹ حاصل کیے اور 184 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ سادہ اکثریت کیلئے 170 نشستیں درکار تھیں۔ حکمراں کنزرویٹو پارٹی نے صرف 29 فیصد ووٹ حاصل کیے اور 99 نشستوں کی مستحق ٹھہری ، یوں کنزرویٹو پارٹی کا 9سالہ دور حکمرانی ختم ہو گیا ہے۔ لبرل پارٹی کے رہنما جسٹن ٹروڈو ٹروڈو اب اکثریتی حکومت تشکیل دے سکیں گے۔ اطلاعات کے مطابق کنزرویٹو وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر نےاپنی شکست تسلیم کر لی ہے اور کنزرویٹو پارٹی کے رہنما کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ان انتخابات میں 7پاکستانی نڑاد امیدواروں نے بھی انتخابات میں حصہ لیا جن میں سے لبرل پارٹی کی مسی ساگا سے امیدوار اقرائ خالد اور اسکاربورو سے سلمیٰ زاہد بھی کامیاب ہوئیں۔ملٹن سے لبرل پارٹی کے عظیم رضوی ، مسی ساگا سے این ڈی پی کے علی نقوی سمیت دیگر امیدوار شکست کھا گئے۔ اس طرح کینیڈا کی 338 رکنی پارلیمنٹ میں دو پاکستانی نڑاد خواتین بھی پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…