جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

ہالی ووڈ کے فنکاروں کا اسرائیلی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان

datetime 10  ستمبر‬‮  2025 |

نیویارک (این این آئی)ہالی ووڈ کی فلمی صنعت کیمنتظمین کے مطابق سینکڑوں سینئرعہدیداروںنے ایک عہد نامے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت وہ بعض اسرائیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ کریں گے، جن میں فیسٹیولز، نشریاتی ادارے اور پروڈکشن کمپنیاں شامل ہیں، کیونکہ یہ ادارے فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی اور نسلی امتیاز میں ملوث ہیں۔سینما ورکرز فار فلسطین نامی گروپ نے ایک کھلا خط شائع کیا ہے ،جس پر ہالی ووڈ کی نمایاں شخصیات جیسے ایما اسٹون، ایو ایڈیبیری، آوا ڈوورنے، اولیویا کولمین، یورگوس لانتھیموس، رض احمد، روب ڈیلینی، خاویر بارڈِم، ٹِلڈا سوئِنٹن، سنتھیا نِکسن اور بہت سے دیگر نے دستخط کیے ہیں۔

تنظیم کے مطابق، جب پہلی بار یہ عہد پیش کیا گیا تھا، فلمی صنعت سے وابستہ 3000 سے زیادہ لوگوں کے دستخط حاصل کیے جا چکے ہیں۔کھلے خط میں کہا گیا: ہم بطور ہدایتکار، اداکار، کارکنان اور ادارے جو فلمی صنعت سے جڑے ہیں، اس حقیقت کو سمجھتے ہیں کہ سنیما تصورات کو تشکیل دینے کی طاقت رکھتا ہے۔ اس نازک وقت میں، جب بہت سی حکومتیں غزہ میں قتل عام کو ممکن بنا رہی ہیں، ہم پر لازم ہے کہ اس جاری خوفناک صورتحال میں شریک ہونے کو روکنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں۔گروپ نے وضاحت کی کہ اس عہد کی تحریک انھیں اس اقدام سیملی ہے جو ڈائریکٹرز یونائیٹڈ اگینسٹ اپارتھائیڈ کے نام سے تھی، جنہوں نے جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے نظام کے دوران اپنی فلمیں دکھانے سے انکار کیا تھا۔

تنظیم نے اشارہ کیا کہ اس نے اسرائیل کی تمام فلمی اداروں کے مکمل بائیکاٹ کی اپیل نہیں کی، لیکن اپنی ویب سائٹ پر یہ واضح کیا ہے کہ اسرائیلی سرکاری اور نجی نشریاتی ادارے دہائیوں سے اب تک اسرائیل کی شبیہ کو سنوارنے، اس کے جنگی جرائم پر پردہ ڈالنے اور انہیں جواز فراہم کرنے میں شریک رہے ہیں۔اس کے علاوہ، اس نے کہا کہ بڑے فلمی میلوں، جن میں یروشلم فلم فیسٹیول، حیفہ انٹرنیشنل فیسٹیول وغیرہ شامل ہیں، اب بھی اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، حالانکہ ممتاز ماہرین جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے، اسے فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی قرار دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…