پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

نیپال میں پرتشدد مظاہرین نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیپال میں حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران سابق خاتونِ اول راجیہ لکشمی چترکار ہلاک ہوگئیں۔ مظاہرین نے ان کے گھر کو نذرِ آتش کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ شدید جھلس گئیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق انہیں فوری طور پر کیرتی پور برن ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

دی مرر کے مطابق راجیہ لکشمی چترکارسابق وزیرِاعظم جھالناتھ کھنال کی اہلیہ تھیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ نیپال میں حکومت کی جانب سے گزشتہ ہفتے فیس بک، یوٹیوب سمیت 26 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کے اعلان کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔اسی دوران وزیرِاعظم کے پی شرما اولی کے گھر کو بھی مشتعل افراد نے آگ لگا دی۔ کے پی شرما اولی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے چند روز قبل تمام جماعتوں کو مذاکرات کے لیے بلایا تھا تاکہ ملک میں پھیلی بدامنی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…